مصری صدر بھی محمد صلاح کے مداح نکلے

میری نیک تمنائیں چمپئن محمد صلاح کے ساتھ ہیں ،ْالسیسی

منگل 29 مئی 2018 12:48

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) مصر کے صدر السیسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہر دل عزیز مصری فٹبالر محمد صلاح کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میںالسیسی کا کہنا ہے کہ ’’میری نیک تمنائیں چمپئن محمد صلاح کے ساتھ ہیں وہ جلد اور تیزی سے صحت یاب ہو کر بہت جلد فٹبال کے میدان میں نظر آئیں گے اور وہ سدا چمکتے ستارے رہیں گے۔مصر کے وزیر کھیل نے بھی محمد صلاح سے اظہاریکجہتی کرتے ہو ئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مصر کے اور ہم سب کے سپر اسٹارجلد صحت یاب ہو کر فٹبال کے عالمی کپ میں مصر کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :