گاڑیوں کی نئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس جاری کرنے کا عمل شروع

منگل 29 مئی 2018 15:27

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) صوبہ کے نام کی تبدیلی کے چھ سالوں بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کی نئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس جاری کر دیں، نمبر پلیٹس نہ آنے کی وجہ سے لوگ روزانہ محکمہ ایکسائز کے دفتر کے چکر کاٹ کر مایوس لوٹ جاتے تھے ، صوبہ کا نام شمال مغربی سرحد صوبہ سے تبدیل کر کے صوبہ خیبر پختونخوا رکھنے کے بعد 2012ء سے لیکر اب تک محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس جاری نہیں کر سکا تھا، اب نئی نمبر پلیٹس جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ایبٹ آباد کے ترجمان نے کہا کہ گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس آ چکی ہیں، ایبٹ آباد نمبر کی گاڑیوں کے مالکان ایکسائز دفتر سے آ کر اپنی نمبر پلیٹس وصول کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :