لٹویا، بمبارڈیئر سے 5 بلین ڈالر سے زائد مالیت کی60 کمرشل طیارے خریدے گا

منگل 29 مئی 2018 15:42

لٹویا، بمبارڈیئر سے 5 بلین ڈالر سے زائد مالیت کی60 کمرشل طیارے خریدے ..
ریگا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) لٹویاکینیڈین طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر سے 5 بلین ڈالر سے زائد مالیت کی60 بمبارڈئیر سی ایس 300 مسافر طیارے خریدے گا۔

(جاری ہے)

بمبارڈیئر کے سی ای او مارٹن غاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لٹویا کی قومی بالٹک ائر اوربمبارڈیئر کے درمیان 30 سی ایس 300 کمرشل طیاروں کی خریداری کے لئے ایک معاہدہ ہو گیا ہے جو بعد ازاں کل 60 طیاروں کی خریداری کی وسعت اختیار کر سکے گا۔کمنی کے مطابق طیاروں کی کل مالیت5.81 بلین ڈالر ہے جن میں سے 3بلین ڈالر کے 30 طیارے پہلے دے دیئے جائیں گے۔طیاروں کی پہلی ڈیلیوری2019 کے آخر میں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :