ملا ئیشن ائیر لائن کے لا پتہ طیارے ایم ایچ 370کی تلاش ختم کردی گئی

منگل 29 مئی 2018 16:05

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ملائیشیا میں لاپتہ ہونے والے ملا ئیشن ائیر لائن کے طیارے ایم ایچ 370کی تلاش ختم کردی گئی ۔

(جاری ہے)

امریکہ میں قائم کمپنی اوشین انفنیٹی نے جنوبی بحیرہ ہند میں 90 روز تک سروے کیا لیکن طیارے کا سراغ نہ مل سکا ۔ ادھر ملا یشیاء کی حکومت نے کہا ہے کہ اس کا نئی تلاش کا کا م شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ طیارہ جس میں 239 افراد سوار تھے کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے 8مارچ 2014ء کولاپتہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :