ایران میں عوامی احتجاج کا سلسلہ صدر روحانی کے دفتر تک پہنچ گیا

مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے پولٹری فارمز مالکان نے صدر روحانی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا

منگل 29 مئی 2018 16:08

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ایران میں کئی روز سے جاری عوامی احتجاج کا نیا سلسلہ ایران کے قلب میں صدر حسن روحانی کے دفتر کے سامنے تک پہنچ گیا۔ایران میں انسانی حقوق کے کارکنان کے گروپ کے زیر انتظام نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے پولٹری فارمز مالکان نے صدر روحانی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ارزاں نرخوں پر مرغیوں کی خرید سے متعلق حکومتی فیصلے کی منسوخی کا مطالبہ کیا کیوں کہ اس قیمت میں پیداواری لاگت بھی پوری نہیں ہو سکتی۔ پولٹری فارمز مالکان نے بحران کے حل کے لیے حکومتی سپورٹ کا بھی مطالبہ کیا۔دارالحکومت تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں گزشتہ چند روز کے دوران احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے۔ ان میں اہم ترین ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایندھن کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :