راولپنڈی پولیس کیجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

منگل 29 مئی 2018 17:23

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس نے ظفر سے 1400گرام افیون،تھانہ مری پولیس نے منہاس سے 105گرام چرس،وقاص سی120گرام چرس،تھانہ کینٹ پولیس نے بلال سے 05لیٹر کھلی شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے نصیر سی1عدد پستول30بورمعہ04روند،تھانہ مندرہ پولیس نے مدثر سی1عدد پستول30بور معہ3روند،تھانہ صدربیرونی پولیس نے ارسلان سی1عدد پستول30بورمعہ 03روند،تھانہ صادق آباد وپولیس نے آکاش سے 01عدد چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔