نیوزی لینڈ، معیشت کو بڑا دھچکا ، مویشیوں میں جان لیوا بیکٹیریا ، لاکھوں مویشی تلف

منگل 29 مئی 2018 17:30

لولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) نیوزی لینڈ کی معیشت کو بڑا دھچکا لگ گیا، مویشیوں میں جان لیوا بیکٹیریا پھیل گیا جس کی وجہ سے لاکھوں بیلوں کو تلف کر دیا گیا، ملکی معیشت کا زیادہ تر انحصار غلہ بانی پر ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں مویشیوں میں ایک بیماری پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے تدارک کیلیے تقریبا ڈیڑھ لاکھ بیل تلف کر دیئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان بیلوں میں مائیکو پلازما بووِس نامی بیکٹیریا پھیل گیا تھا جس پر یہ اقدام اٹھانا پڑا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوال سے ایک منصوبہ شرو ع کیا گیا ہے جس میں کامیابی کی صورت میں ملک سے متعلقہ بیکٹیریا کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔واضح رہے کہ ملکی معیشت کا زیادہ تر انحصار غلہ بانی پر ہے۔