مراکش، مسجد امام قرآن کی کم سن طالبات سے زیادتی کا شکاری، درندگی نے عوامی حلقوں کو دہلا دیا
ملزم کے اعترافی بیان پر نمازیوں کے اندر غم و غصے کی لہر، حراست میں لے کر مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری جنسی زیادتی ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کوشرمناک فعل پر سخت ترین اور سر عام سزا دی جائے، عوامی مطالبہ
منگل 29 مئی 2018 18:14
(جاری ہے)
اتوار کے روز اس امام کی درندگی کا شکار ہونے والی ایک 17 سالہ لڑکی نے سکیورٹی فورسز کے سامنے اعتراف کیا کہ گاں کی مسجد میں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی جب کہ اس کی عمر اس وقت صرف 10 برس تھی۔
اس انکشاف نے نمازیوں کے اندر غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اعتراف کرنے والی لڑکی کے والد کی شکایت پر سکیورٹی فورسز نے ملزم کو حراست میں لے کر استغاثہ کی تحقیقات کا دروازہ کھول دیا۔ مسجد کے امام کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں جس پر 7 سے 12 برس کی 7 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔مقامی میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ امام کئی برسوں سے کم عمر بچیوں کے جنسی استحصال کا عادی ہے۔ وہ ہر سبق کے اختتام پر بچیوں کو مسجد کی صفائی کا بولا کرتا تھا جب کہ جس بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانا ہوتا اسے اپنے کمرے کی صفائی کا حکم دیتا تھا۔مسجد کا امام شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ بھی ہے۔ادھر مراکش میں انسانی حقوق کی انجمن نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اس امامِ مسجد کی ہوس کا نشانہ بننے والی سابقہ اور موجودہ لڑکیوں کا پتہ چلایا جائے اور جنسی زیادتی ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو سخت ترین سزا دی جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.