پرچون سطح پرسبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نر خ نامے سے زائد پر فروخت جاری ،انتظامیہ گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام

منگل 29 مئی 2018 19:54

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت میںگزشتہ روز بھی پرچون سطح پرسبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نر خ نامے سے زائد پر فروخت جاری رہی ،انتظامیہ کے لوگ گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے ۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں سبزیو ں میں ایک کلولیموں دیسی کی سرکا ری قیمت 123 روپے مقرر ہے لیکن دکانداروں نے 200روپے تک وصول کرتے رہے ۔

آلو نیاکچا چھلکا 26روپے کی بجائے 30روپے ،پیاز21روپے کی بجائے 28 سے 30روپے ، ٹماٹر16روپے کی بجائی 25روپے،لہسن دیسی 74روپے کی بجائی 110روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائی140 روپے، بینگن 25روپے کی بجائی30روپے،کھیرا دیسی 27روپے کی بجائی35روپے،کھیرا فارمی 20روپے کی بجائے 25روپے،ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائی175روپے، ادرک چائنہ 156روپے کی بجائی220 روپے، ٹینڈے دیسی 40کی بجائے 49روپے، ،پھلیاں55روپے کی بجائی80روپے، پھول گوبھی 47روپے کی بجائے 55 روپے،گھیاکدو 17کی بجائی25روپے، سبز مرچ 58روپے کی بجائی70سے 80روپے،شملہ مرچ 27روپے کی بجائی40روپے، بھنڈی38کی بجائی55روپے،مٹر96روپے کی بجائی150روپے میں فروخت کئے گئے۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو186روپے کی بجائی260روپے،سیب سفید 96روپے کی بجائی150روپے،خربوزہ 47روپے کلو کی بجائی60روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائی200روپے،ایک کلو خوبانی پیلی 116روپے کی بجائی145،آڑو85روپے کی بجائی150روپے،کھجور ایرانی کھلی178روپے کی بجائے 250روپے،کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائی220روپے،گرما 74روپے فی کلو کی بجائے 76روپے،آم سندھڑی 146روپے کی بجائے 180روپے،فالسہ 156روپے کی بجائی175روپے، آلو بخارا 306روپے کی بجائی400روپے اورایک کلو انگور 141روپے کی بجائے 220روپے تک فروخت کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :