رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور زخیرہ اندوزی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 29 مئی 2018 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور زخیرہ اندوزی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق حکومت رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سینئر وکیل اظہر صدیق نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست میں نشاندہی کی کہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور زخیرہ اندوزی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

دنیا بھر میں رمضان کے مہینے میں اشیائے خورونوش سستی ہو جاتی ہیں لیکن ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور زخیرہ اندوزی کرنے والا مافیا سرگرم ہے اور حکومت اس کیخلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور زرخیز خوروں کیخلاف سخت کارروائی کرے۔