سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کانام مقدمے میں شامل کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت عالیہ اسلام آباد نے فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 29 مئی 2018 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی ، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کانام مقدمے میں شامل کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت عالیہ اسلام آباد نے فیصلہ محفوظ کر لیا ، گزشتہ روز اسلام آباد کورٹ کے جسٹس عامرفاروق پرمشتمل سنگل رکنی بینچ نے بشری تسکین نامی خاتون کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

در خواست گزار کے وکیل نے دلائل عدالت سے استدعا کی مریم اورنگزیب نے (ن) لیگ کے مشتعل ہجوم کو سپریم کورٹ میں داخل کروانے کی کوشش کی اور کارکنوں کو اشتعال دلایا۔وفاقی وزیر نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنا نام مقدمے میں درج نہیں ہونے دیا ۔ بعد ازاں عدالت نے مزید دلائل دینے کے لئے سماعت31مئی کے لئے ملتوی کردی