ایشین کوچنگ سیمینار میں چار کوچز پاکستان کی نمائندگی کرینگے

منگل 29 مئی 2018 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ایشین کوچنگ سیمینار میں چار کوچز پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، کورس کا حصہ بننے والوں میں پاکستان آرمی کے جلال الدین، خیبر پختونخوا سے سرفراز اور پنجاب سے امان اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے کوچ کے نام کا اعلان چند روز میں کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کے مطابق ایشین آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین کوچنگ سیمینار 5 سے 7 جولائی تک تائیوان میں منعقد ہوگا جس میں ایشیائی ممالک کے کوچز شرکت کریں گے۔

اس کوچنگ سیمینار میں چار کوچز پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اس سلسلے میں تین کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جن میں پاکستان آرمی کے جلال الدین، خیبر پختونخوا سے سرفراز اور پنجاب سے امان اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے کوچ کے نام کا اعلان چند روز میں کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :