کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان زخمی ہوگیا

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد

منگل 29 مئی 2018 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان زخمی ہوگیا،پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرسید کے علاقے نارتھ کراچی میں پیٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 17 سالہ ابرار زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خول اور گارڈ کو حراست میں لے لیادوسری جانب سائٹ اے پولیس نے خٹک چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل عبدالنفیس کو گرفتار کرلیا جسکے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیا ملزم اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا یہاں عزیز بھٹی پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے، جبکہ کلری پولیس نے دوران گشت کارروائی کرکے گٹکا فروش محمد یوسف کو گرفتار کرلیا ملزم سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا تاہم بلال کالونی پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز محمد علی اور سلطان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانوبی کارروائی کا آغاز کردیا ہے