چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23جون سے ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہوگا

منگل 29 مئی 2018 22:47

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23جون سے ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہوگا
لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23جون سے لے کر یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہوگا جس میں پاکستان ،ارجنٹائن ،آسٹریلیا ،بیلجئیم، ،بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 23جون کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

24جون کو پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی ۔26جون کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ کے ساتھ اور 28جون کو ارجنٹائن اور 29جون کو بیلجیم کے ساتھ ہوگا ۔پاکستان ٹیم کو تین بارچیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل حاصل کرنے کا شرف حاصل رہا ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا تیسرا مرحلہ 4جون سے ہالینڈ میں شروع ہوگا ۔