ہری پور، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،خاتون شدید زخمی ہوگئی، مقدمہ درج پر کوئی کارروائی عمل میں نہ سکی

منگل 29 مئی 2018 23:22

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ہری پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ خاتون شدید زخمی ہوگئی،کچھ عرصہ قبل خاتون کے پانچ سالہ بھتیجے اوربھائی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈپر واقع ہزارہ نرسری کی خاتون اونر قاتلانہ حملہ میں شدیدزخمی ،موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان فرار،تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہزارہ نرسری کی خاتون اونرمختاربی بی سکنہ گہرخان اپنی نرسری پر موجود تھی کہ موٹرسائیکل پر سواردو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے مذکورہ خاتون سر اور پیٹ میں گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ تھانہ سٹی پولیس نے مدعیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مگر تاحال ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے کچھ عرصہ قبل خاتون مذکور کے پانچ سالہ بھتیجے اوربھائی کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔