ضلع افسران کاسبزی منڈی کادورہ

منگل 29 مئی 2018 23:45

ملتان۔ 29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز فلکی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر مہر اسحاق سیال نے ایڈمن افیسر علی رضا کے ہمراہ سبزی منڈی ملتان کا دورہ کیا اوراشیاء خورد نوش وغیرہ کی کوالٹی اور ساتھ میں ریٹ لسٹ بھی چیک کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایس ڈی پی او صدر مہر اسحاق سیال نے منڈی چوکی انچارج کوسکیورٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ وہ وقتاًفوقتاً دوران گشت سبزی منڈی کا بھی دورہ کریں اور خریداری کرنے والے لوگوں کو اگر کسی قسم کا کوئی مسئلہ پیش ہو تو فوری طور پر اس کو حل کریں ۔

ایڈمن افیسر علی رضا نے پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ عہدیداران سبزی منڈی کو بھی بریف کیااور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہ ہو گی۔دریں اثناء سی پی او ملتان کی طرف سے تمام ڈویڑنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ وقتاًً دفوقتاًً سبزی منڈی اور رمضان بازاروں کا دورہ کریں۔

متعلقہ عنوان :