ہینوپارک موٹرز کے بعد از ٹیکس منافع میں 3فیصد اضافہ

بدھ 30 مئی 2018 10:30

ہینوپارک موٹرز کے بعد از ٹیکس منافع میں 3فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ہینوپارک موٹرز کے بعد از ٹیکس منافع میں 3فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ایک سال کے دوران کمپنی کا خالص نفع 1149.38 ملین روپے تک بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو پارٹس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ تا اپریل 2016-17ء کے دوران کمپنی نے 1119.90 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا جو گزشتہ سال میں مارچ تا اپریل 2017-18 ء کے دوران 1149 ملین روپے سے تجاوز کرگیا جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 90.31 روپے کے مقابلہ میں 92.69 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :