پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایاگیا

بدھ 30 مئی 2018 13:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایاگیا جس کا مقصد انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کا فروغ اور صحتمندانہ مقابلوں کو رواج دینا تھا تاکہ صحت مند جسموں کے ذریعے صحت مند دماغ پیدا کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ورلڈ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن ، وفاقی وزارت کھیل حکومت پاکستان، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے مختلف شہروں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے گئے جن میں مختلف کیٹیگریز کے بوائز اینڈ گرلز ایونٹس بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ مذکورہ دن ورلڈاتھلیٹکس کی یاد میں ہر سال 30 مئی کو منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :