گلگت بلتستان کی حکومت مخلص اور خطے سے محبت کرنے والے لوگوں کے ساتھ ہے‘ فرمان علی

بدھ 30 مئی 2018 14:18

گلگت بلتستان کی حکومت مخلص اور خطے سے محبت کرنے والے لوگوں کے ساتھ ہے‘ ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت مخلص اور خطے سے محبت کرنے والے لوگوں کے ساتھ ہے جن کی دن رات کوششوں سے گلگت بلتستان ایک پُر امن اور ترقی یافتہ علاقہ بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صوبائی حکومت سابقہ دور حکومت کی طرح نوکریوں کی فروخت اور بندر بانٹ میں مصروف نہیں ہے بلکہ صوبائی حکومت اوروزیر اعلٰی گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے اور گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈننس 2018 گو کہ ہماری منزل نہیں ہے لیکن موجودہ صورت حال میں یہ آرڈر 2009سیلف گوورننس سے بہتر ہے جس میں تمام اختیارات اسمبلی کو منتقل کیے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان اسمبلی کو با اختیار بنانا اور قانون سازی کا حق دینا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :