مہاجرین کے حوالے سے مغربی یورپی مسیحی کم برداشت رکھتے ہیں، جائزہ

بدھ 30 مئی 2018 14:29

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) مسلمانوں اور یہودیوں کو خاندانوں میں تسلیم کیے جانے کے موضوع پر 15 یورپی ممالک میں ایک جائزہ کرایا گیا ہے۔ اس جائزے کی مطابق اس فہرست میں اٹلی پہلے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی میں 25 فیصد افراد نے کہا کہ وہ یہودیوں کو جبکہ 43 فیصد نے کہا کہ وہ کسی مسلمان کو اپنے خاندان میں شامل نہیں کرنا چاہیں گے۔ اسی طرح جرمنی میں یہ تناسب بالترتیب 19 اور 33 فیصد تھا۔ یہ جائزہ امریکا میں قائم پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے یورپ میں اسلام اور سامیت دشمن جذبات میں اضافے کے تناظر میں لیا گیا۔ ان ممالک میں24 ہزارسے زائد شہریوں سے سوالات پوچھے گئے۔

متعلقہ عنوان :