حکومت ادارہ برائے مہاجرین میں بے قاعدگیوں پر شرمندہ ہے، جرمن وزیر

بدھ 30 مئی 2018 14:29

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے وفاقی ادارہ برائے ہجرت و ترک وطن (بے اے ایم ایف) میں بے قاعدگیوں پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔ زیہوفر نے کہا کہ وہ حکومت کے نمائندے کے طور پر اس ادارے کی غلطیوں پر شرمندہ ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر بی اے ایم ایف کے بریمن دفتر میں بدعنوانی کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد حکومتی وضاحت پیش کر رہے تھے۔ اس ادارے کی ایک سابقہ سربراہ نے بنیادی ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم از کم 1200 پناہ گزینوں کی سیاسی پناہ کی درخواستیں منظور کی تھیں۔ ان واقعات کی چھان بین جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :