شام نے ابخازیہ اور جنوبی اوسیتیا کو تسلم کر لیا

بدھ 30 مئی 2018 14:29

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) شام نے جارجیا سے الگ ہونے والی ریاستوں ابخازیہ اور جنوبی اوسیتیا کو تسلیم کر لیا ہے۔ شامی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی سطح پر اس سلسلے میں ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اعلان پر تبلیسی حکومت نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح اسد حکومت نے جارجیا کے خلاف روسی فوجی جارحیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ 2008 میں ابخازیہ اور جنوبی اوسیتیا نے روس کی حمایت سے جارجیا سے اپنی علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔ بین الاقوامی سطح پر ان دونوں علاقوں کو جارجیا کا حصہ ہی کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :