ماہ رمضان گناہوں سے مغفرت اورجہنم سے آزادی کا مہینہ ہے

ماہ صیام ہمیں تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے رمضان المبارک میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں زکواة کی ادائیگی سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے، کمشنر کویٹہ ، عوام کو چاہئے کہ وہ ماہ صیام میں بھائی چارے خدمت اور محبت کے جذبے سے سرشار ہوکر غریب ہمسائیوں اور مستحقین کی دل کھول کر مدد کریں ، کے کے ایف کے زیر اہتمام غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے موقع شرکاء سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 16:38

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ ماہ رمضان گناہوں سے مغفرت اورجہنم سے آزادی کا مہینہ ہے ماہ صیام ہمیں تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے رمضان المبارک میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں زکواة کی ادائیگی سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے عوام کو چاہئے کہ وہ ماہ صیام میں بھائی چارے خدمت اور محبت کے جذبے سے سرشار ہوکر غریب ہمسائیوں اور مستحقین کی دل کھول کر مدد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے کے ایف کے زیر اہتمام غریب اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے موقع شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید کلیم اللہ شاہ تحصیلدار عبدالحمید پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی عبدالغنی کاکڑ سید عبدالواسع آغا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی نے کہا کہ وہ نجی اور سرکاری سکولوں میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتے تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں معماران قوم میں بہترین معیار تعلیم کی منتقلی پر سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی مراکز کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ملک اور قوم کی ترقی تعلیم کے شعبے میں بہتر ی سے ہی ممکن ہے تمام سکولوں کو یکساں اہمیت دینا ہوگی ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں میڈیا کا کردار بھی اہم ہے میڈیا مثبت رپورٹنگ کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کرے تاکہ حکومت انکے خاتمے کیلئے بروقت اقدامات کرسکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ غریبوں کی مدد اور خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے طلباء وطالبات میں یونیفارمز کی تقسیم سمیت سپورٹس کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرکے بنیادی ضروریات فراہم کرچکے ہیں ہماری تنظیم کا مقصد اجتماعی خدمات کو فروغ دینا ہے انہو ں نے کہا کہ غریبوں اور مستحقین میں راشن تقسیم کا سلسلہ27ویں روزے تک جاری رہے گا