فلسطین میں صیہونی لابی کے ہاتھوں جاری ظلم وستم اور مسلم نسل کشی بند کی جائے ۔ حاجرہ جمیل

بدھ 30 مئی 2018 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان صوبہ خیبرپختونخوا کی ناظمہ حاجرہ جمیل نے کہا ہے کہ فلسطین میں صیہونی لابی کے ہاتھوں جاری ظلم وستم اور مسلم نسل کشی سے پوری دنیا واقف ہے پچھلے ماہ سے اس میں شدید اضافہ کرکے فلسطینی مسلمانوں پر عرصہ زندگی تنگ کردی گئی ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحر وافطار فلسطینی مسلمان گولیوں اور بموں کے شور اور اس سے پھلی آگ کے سائے میں کررہے ہیں ان تمام حالات کے مدنظر ہم مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم فلسطین میں جاری اس ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھائے میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ عالمی سطح پر فلسطین میں دیر پا امن کے قیام کے لیے اواز اٹھائے اور مسلمانوں کے قبلہ ائول کی آزادی اور وہاں پر قیام امن کے سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں