ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ضلع بھرکے ریٹرننگ افسران سے غیرجانبدارانہ الیکشن کروانے کا حلف لے لیا

بدھ 30 مئی 2018 20:30

خانیوال۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی نے ضلع بھر کے ریٹرننگ افسروں سے غیر جانبدارانہ الیکشن منعقد کروانے کا حلف لیا، اس موقع پر ضلع بھر کے ریٹرننگ افسروں سے اپنے خطاب میں کہاکہ غیر جانبدارانہ الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ اللہ کی امانت ہے جس میں خیانت کا سوچنا بھی نہیں انہوںنے کہاکہ ریٹرننگ افسر بلاخوف اپنے فرائض ادا کریں اور اگر کہیں مشکل محسوس کریں تو ان کے نوٹس میں لائیں انہوںنے زور دیا کہ الیکشن کمیشن کے الیکشن ضابطے پر سخی سے عملدرآمد کروائیں ۔