پشاور، چنگڑ آباد کے علا قے میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

بدھ 30 مئی 2018 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پشاور کے علاقے چنگڑ آباد میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے مزید تفصیلات سے فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب چنگڑ آباد کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی تربیت یافتہ ایمرجنسی سرچ اینڈ ریسکیو اور ایمبولینس ایمر جنسی آفیسر شارق ریاض خٹک کی قیا دت میں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی، ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ملبے میں دبے 5 افراد کو زخمی حالت میں بحفاظت زندہ نکال کرریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امدادفراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں ہونے والے افراد میں حیات 38 سال۔ وہاب 6 سال۔ نور 27 سال۔شاہ جہان 31 سال اور 8 سالہ آصف شامل ہیں۔