اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں ، پانچ جواریوں سمیت 16 ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا

بدھ 30 مئی 2018 21:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ جواریوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے دائو پر لگی نقدی، آلات قمار بازی، اسلحہ معہ ایمونیشن ہیروئن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے ۔. پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی مہم کے دوران اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 76 بھکاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے کہا ہے کہ تمام پولیس افسران جرائم کے انسداد کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

ان احکامات روشنی میں اسلام آباد پولیس نے پانچ جواریوں سمیت16ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ بنی گالہ پو لیس کے اے ایس آئی محمد حنیف نے دوران گشت ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر کے رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا جبکہ اے ایس آئی ثاقب پرویزنے ملزم یاسر گلشن کو گرفتار کرکے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔ تھانہ کراچی کمپنی پو لیس کے سب انسپکٹر محمد نواز چوری کی واردات میں ملوث ملزم طلعت محمد سے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تھانہ گولڑہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے دوران گشت ملزم عاصم علی سی170گر ام ہیر وئن برآمد کر لی، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے اے ایس آئیز فیا ض اکبر اور مہد ی خان نے دو ملزمان جو اد علی اور سبحا ن اللہ سے دو عدد آ ہنی مکے بر آمد کر لئے۔ تھا نہ کو رال پولیس کے اے ایس آئی شاہد زمان نے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا،تھا نہ سہالہ پولیس کے اے ایس آئی ازکا ر حسین نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث چار افراد کو گرفتار کر لیا،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی محمد رئیس نے غیر محفو ظ طریقہ سے ڈیزل فروخت کر نے دو ملزمان محمد سر فراز اور عاطف حسین کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی انعام اللہ معہ ٹیم نے تھانہ نون کے علاقہ چشتیاں آ باد میں چھاپہ مار کرکی پانچ جواریوں کو رنگے ہاتھو ں گرفتار کر لیا، ملزمان میں وقاص ، شوکت ، محمد جا وید ، عبد القیو م اور سید نذر عباس شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی ہوئی نقدی 42ہزار500روپے اور آ لا ت قمار بازی برآمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،جبکہ پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتار ی کیلئے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 76 بھکاریوں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔