ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں طالب علموں کیلئے عالمی معیار کے سوئمنگ پول کا منصوبہ مکمل، کمشنر فیصل آباد نے افتتاح کردیا

بدھ 30 مئی 2018 21:46

فیصل آباد ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں طالب علموں کیلئے عالمی معیار کے سوئمنگ پول کا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے جس پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے فنڈزخرچ ہوئے ہیں۔ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے سوئمنگ پول کے منصوبے کا افتتاح کیا۔آر پی او بلال صدیق کمیانہ،ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،سی پی او اطہر اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل ڈی پی ایس شاہد محمود،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق،ڈائریکٹر سکولز چوہدری محمداشرف،ممبران بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس حسن رضا سعید،احمد حسن،سپورٹس کوآرڈینیٹر میاں زبیر انوراوردیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر،آر پی او،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے سوئمنگ پول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقع پر موجود طالب علموں کی تیراکی بھی دیکھی اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں طالب علموں کیلئے نئے ڈیزائن وتکنیک کے تحت سوئمنگ پول تیز رفتاری سے مکمل کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ سائمنگ پول سے نہ صرف ڈی پی ایس بلکہ ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے طالب علم بھی مستفید ہو نگے اور فیصل آباد سے تراکی کی ایک مشترکہ ٹیم تیار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس میں سکوائش و ٹیبل ٹینس کورٹ کے لئے بھی اقدامات تیز رفتاری سے آگے بڑھائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا کہ سوئمنگ پول کا قیام صحت مندانہ سرگرمیوں میں گرانقدر اضافہ ہے جس سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ معیاری وبامقصد تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جس کی بدولت نوجوانوں کو اپنی پوشیدہ صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے اورسوئمنگ پول کاقیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔پرنسپل شاہد محمود نے سوئمنگ پول میں طالب علموں کیلئے دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :