شوبز دنیا کی مشہور ترین شخصیت پر جنسی زیادتی کرنے کا جرم ثابت ہوگیا

ہاروی وائن سٹائن پر جنسی حملوں سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی

جمعرات 31 مئی 2018 13:37

شوبز دنیا کی مشہور ترین شخصیت پر جنسی زیادتی کرنے کا جرم ثابت ہوگیا
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) امریکی شہر نیویارک میں ایک گرینڈ جیوری کے سامنے معروف امریکی فلمساز ہاروی وائن سٹائن پر جنسی حملوں کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جیوری کے فیصلے کے مطابق 66 سالہ وائن سٹائن پر جنسی زیادتی اور جنسی عمل پر مجبور کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ریاستی استغاثہ کے ایک وکیل کے مطابق گرینڈ جیوری کے فیصلے کے بعد ملزم کو اس کے کیے کی سزا دلانے کا وقت قریب ہے۔ وائن سٹائن پر متعدد خواتین جنسی حملوں کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔ ہاروی وائن سٹائن نے گزشتہ ہفتے ہی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :