اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا ٹی آئی پی اور سنٹرل جیل سے ملحقہ بازاروں کا دورہ

سبزی،پھلوں، دودھ، دھی، بیسن و دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں ، معیارکی چیکنگ

جمعرات 31 مئی 2018 14:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ہری پور سارہ رحمن نے عوامی شکایات پر ٹی آئی پی اور سنٹرل جیل سے ملحقہ بازاروں کے اچانک دورہ کے دوران سبزی، فروٹ، دودھ، دھی، بیسن و دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کی چیکنگ کی۔ سرکاری نرخنامہ سے زیادہ اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور سارہ رحمان نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا وزٹ کرتی ہیں تاکہ عوام الناس کو ریلیف مل سکے۔ اردگرد کے علاقوں کے مکین مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں اور اپنے ارد گرد ایسا کوئی بھی دکاندار یا بازار ہو جہاں عوام کو ریلیف نہ مل رہا ہو تو انتظامیہ کو اطلاع کریں تاکہ اس پر فوری عمل درآمد کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :