بوم بوم شاہد آفریدی کے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبر

شاہد آفریدی آج لندن میں آخری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اِن ایکشن دکھائی دیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 14:34

بوم بوم شاہد آفریدی کے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبر
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مئی 2018ء) بوم بوم شاہد آفریدی آج آخری مرتبہ اِن ایکشن دکھائی دیں گے۔ شاہد آفریدی آج لندن میں آخری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ان ایکشن دکھائی دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی جو کہ پوری دنیا میں ’بوم بوم شاہد آفریدی‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔شاہد آفریدی کے مداح ان کو لالا کہہ کر بھی مخاطب کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں ہیں۔اور وہ  دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ان کو بے تحاشا سراہا جاتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کے لیے شاہد آفریدی لندن پہنچ گئے ہیں۔اور بوم بوم شاہد آفریدی آج آخری مرتبہ اِن ایکشن دکھائی دیں گے۔ شاہد آفریدی آج آخری مرتبہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،بوم بوم لارڈز کے تاریخی میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے، اس میچ میں کرس گیل بھی ایکشن میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

بوم بوم شاہد آفریدی آج لارڈز کے تاریخی میدان پراپنے جوہر دکھائیں گے۔شاہد آفریدی آج اپنے چاہنے والوں اور کرکٹ کے مداحوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلتے ہوئے آخری بار دیکھ سکیں گے۔اس میچ کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے جب کہ ان کی ٹیم میں شعیب ملک ،سیم بلنگز،راشد خان ،لک رونکی سمیت دنیا کے نمایاں کھلاڑی شامل ہوں گے۔جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرس گیل، ،گریک بریتھ ویٹ ،سیموئیل بدری ،ریاد ایمرٹ ،ایون، لوئیس،ایشلے نرس جیسے باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ سے حاصل ہونے والی تمام آمدن کیربئین جزائر میں سمندری طوفانوں کے متاثرین کی مدد کے لئے خرچ کی جائے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہو گا۔