ایبٹ آباد میں سٹیڈیم کی عدم دستیابی،

پی بی سی سی کی قومی خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے شیڈول میں رد و بدل

جمعرات 31 مئی 2018 15:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ایبٹ آباد میں سٹیڈیم کی عدم دستیابی کی وجہ سے قومی خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے شیڈول میں رد و بدل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایاکہ پہلے قومی کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ 25 سے 30 جون تک شروع ہونا تھا تاہم ابیٹ آباد میں سٹیڈیم کی عدم دستیابی کی وجہ سے قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30 جون سے 5جولائی تک لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 سے 30 خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل پہلی مرتبہ قومی خواتین کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ لگا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :