ممتحن کی بچیوں کے ساتھ ناروا رویے کی شکایت پر فیڈرل بورڈ کو انکوائری کی ہدایت کردی ، بلیغ الرحمان

جمعرات 31 مئی 2018 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ممتحن کی جانب سے بچیوں کے ساتھ ناروا رویے کی شکایت پر فیڈرل بورڈ کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بلیغ الرحمان نے نکتہ اعتراض پر بات کر تے ہوئے کہا کہ ایوان میں ایم این ا یز نے ایشو اٹھایا تھا کہ ایک ایگزامینر نے بچیوں کو ہراساں کیا تھا، میں نے ایکشن لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے فیڈرل بورڈ کو انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

وزارت کیڈ کو بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ایسا معاملہ ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے کارروائی شروع کی ہے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے تمام اراکین کو پانچ سالہ مدت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ آنے والی اسمبلیاں اور وزرا اعظم بھی اپنی مدت پوری کریں گے۔