نکاراگوا میں صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری، مزید 11 افراد ہلاک

جمعہ 1 جون 2018 10:20

مناگوا۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) نکاراگوا میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈینئیل اورٹیگا کے خلاف ایک ماہ قبل شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران یہ بدترین تشدد ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق ملک بھر میں جاری ان مظاہروں میں تقریباً80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یورپی پارلیمان نے حکومت کی طرف سے طاقت کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مجموعی طور پر ایک ماہ سے جاری ان مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :