بھارت، چھیڑخانی کے الزام میں 9 مقامی سیاحگرفتار

جمعہ 1 جون 2018 10:30

نئی دہلی۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بھارت کی شمالی ریاست گوا کے مشہور ساحل باگا میں سیر و تفریح کے لئے آنے والی9 مقامی سیاحوں نے ساحل پر کھڑی لڑکی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش اور اس کے بھائی کے ساتھ الجھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق گوا کے مشہور ساحل باگا پر سیاحوں نے ایک لڑکی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جبکہ اس کے بھائی کو یہ حرکت اچھی نہ لگی اور وہ ان سے الجھ پڑا۔

ہاتھاپائی پر پولیس بھی پہنچ گئی اور 9 سیاحوں کو حراست میں لے کر چلڈرن ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر تے ہوئے ملزمان کے موبائل بھی ضبط کرلئے۔گرفتار شدگان میں رمیش کامبلے ، سنکیت بھڈا لے، کرشنا پاٹل ، ستیم لابے ، انکت گورو، رشکش گرو،آکاش سواسکر، سنی مورے اور ایشور پگارے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :