سعودی عرب کے ہوٹل میں بھارتی پائلٹ کی پراسرار ہلاکت

جمعہ 1 جون 2018 11:30

سعودی عرب کے ہوٹل میں بھارتی پائلٹ کی پراسرار ہلاکت
ریاض۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سعودی عرب میں واقع اعلیٰ درجے کے ہوٹل میں27 سالہ بھارتی ہواباز مردہ پایا گیا۔ سعودی اخبار کے مطابق بھارتی ہواباز کے ساتھی نے میڈیا کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکار سپورٹس کلب آئے اور نہانے کے لئے مخصوص کمرے کا دروازہ توڑ کر ہوابازکو ہسپتال منتقل کیا جہاں بتایا گیا کہ وہ دل کے دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ریاض میں ہندوستانی سفارتخانے کا کہناہے کہ اس نے متوفی کے اہلخانہ کو تیواری کی موت کی خبر دے دی ہے۔ اس کی نعش بھارت بھجوانے کی تیاری شروع کردی گئی۔ پائلٹ ریکوک تیواری انڈین ایئرلائنزکا ہواباز تھا۔