ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن کا مستقبل میں وی بی میڈیا کے ساتھ کام کرنے پر رضا مندی کا اظہار

جمعہ 1 جون 2018 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن کا لندن میں وی بی میڈیا کے روح رواں محبوب احمد کی دعوت پر انکے دفتر کا دورہ ،مستقبل میں وی بی میڈیا کے ساتھ کام کرنے پر رضا مندی کا اظہار بھی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول ترین ہیروئن انجمن آج کل نجی دورہ پر لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز وی بی میڈیا کے دفتر کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو محبوب احمد سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرموٹر نجم ملک بھی موجود تھے۔ وی بی میڈیا کے محبوب احمد نے اداکارہ انجمن کو اپنے دفتر آمد پر استقبال کیا اور ان کے لئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ملکر مستقبل میں ہونے والے پراجیکٹس میں شامل ہوں ۔جس پر انجمن نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکار ہمیشہ اداکار ہی رہتا ہے جس طرح کوئی وکیل اور ڈاکٹر ریٹائرڈ نہیں ہوتا اسی طرح اداکار بھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا ۔

متعلقہ عنوان :