مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنیادپرعام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ،فرمان علی

جمعہ 1 جون 2018 13:28

استور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی بعض مفاد پرستوں سے ہضم نہیں ہو رہی ہے اور گلگت بلتستان کے حالات کو خراب کرنے کے درپے ہیں، سابقہ دور حکومت میں جس طرح کے حالات تھے اٴْن سے سب واقف ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ درحقیقت ایک ٹولہ سے گلگت بلتستان کی ترقی اور خو شحالی نہیں دیکھی جا رہی ہے اور اپنے مضموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہیں، گلگت بلتستان کے پٴْر امن حالات کو کسی صورت خراب کرنے نہیں دیںگے اور ترقی کے اس سفر کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو چاہئے کہ وٴْہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو برداشت کریں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کارکردگی کی بنیادپرعام انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی۔

متعلقہ عنوان :