امریکا کا درآمدات پر محصولات بڑھانا غلط اور غیر قانونی ہے، جرمن وزیر خزانہ

جمعہ 1 جون 2018 14:00

اوٹاوا۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) جرمن وزیر خزانہ اولاف شولس نے امریکا کی جانب سے اپنے ہاں سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا پہنچنے پر اس امریکی فیصلے کو ’ غلط اور غیر قانونی‘ قرار دیا۔ شولس نے کہا کہ سٹیل کی مصنوعات پر 25 فیصد اور ایلومینیم مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کے امریکی اقدام کے جواب میں یورپی کمیشن بھی اپنا ردعمل تیار کر چکا ہے اور درست وقت پر جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس امریکی اقدام کی عالمی سطح پر مذمت بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :