دو ریاستی قیام کے سوا مسئلہ فلسطین کاکوئی حل نہیں ، مصر، اردن اور فلسطین کا مشترکہ بیان

جمعہ 1 جون 2018 14:54

قاہرہ ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں مصر اور اردن کے وزراء خارجہ اور تنظیم آزدی فلسطین پی ایل او کی مجلس عاملہ کے سیکرٹری کے درمیان مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے انٹیلی جنس سربراہان نے بھی شرکت کی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مسئلہ فلسطین سے متعلق خصوصی پیش رفت اور فلسطینی اراضی میں ہونے والی حالیہ جارحیت کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

تینوں ممالک کے ذمّے داران نے اپنی اراضی کے دفاع کا قانونی اور اخلاقی حق استعمال کرنے والے نہتّے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی کارستانیوں کی سخت مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کو امن و آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور یہ کہ بین الاقوامی فیصلوں کے مطابق 4 جون 1967ء کی سرحدوں پر ایک فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی فیصلوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق دو ریاستی حل کی بنیاد پر تنازع کے حل کے واسطے کوششیں کرے۔

متعلقہ عنوان :