رمضان روک بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کا فیصلہ

جمعہ 1 جون 2018 15:23

راولپنڈی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) چوتھے رمضان المبارک روک بال ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مزید 8 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ شاہ فیصل اور گارڈن فائٹر نے مسلسل دو میچوں میں کامیابی سمیٹ لی۔ منی سپورٹس کمپلیکس پر جاری ایونٹ کے دوسرے روز پہلے میچ میں گارڈن فائٹر نے الیون سٹار کو 2-0 سے مات دی۔ پنجاب نے ہنزہ یونائیٹڈ کو 2-0 سے زیر کیا۔

(جاری ہے)

ینگ سٹار نے کراچی کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا۔ ایک اور میچ میں گارڈن فائٹر نے شاہ فیصل کو 2-0 شکست دی۔ الیون سٹار نے گلگت سٹار کو 2-0 سے مات دی، ہنزہ یونائیٹڈ نے اپنے دوسرے میچ میں ینگ سٹار کو 2-0 سے ہرایا۔ شاہ فیصل نے اپنے پہلے میچ میں گلگت ٹائیگر کو 2-0 اور دوسرے میں الیون سٹار کو 2-0 سے ہی مات دے کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔