نکاراگوا ؛صدر کیخلاف احتجاجی مظاہرے،11 افراد ہلاک

جمعہ 1 جون 2018 16:00

مناگوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) نکاراگوا میں احتجاجی مظاہروں کے دوران 11 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈینئیل اورٹیگا کیخلاف ایک ماہ قبل شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران یہ بدترین تشدد ہے،انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق ملک بھر میں جاری ان مظاہروں میں تقریباً80 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،یورپی پارلیمان نے حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے،اس ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مجموعی طور پر ایک ماہ سے جاری ان مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :