آٹھ ارب روپے کی لاگت سے کراچی ایکسپو سینٹر کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

8 ارب روپے لاگت کے اس منصوبے میں 9ایگزیبیشن ہالز، کنونشن سینٹر اور 25منزلہ جدید آئی ٹی ٹاور بنایا جائے گا

جمعہ 1 جون 2018 16:42

آٹھ ارب روپے کی لاگت سے کراچی ایکسپو سینٹر کے توسیعی منصوبے کا سنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) کراچی ایکسپو سینٹر کی توسیع اور ری ماڈلنگ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔8 ارب روپے لاگت کے اس منصوبے میں 9ایگزیبیشن ہالز، کنونشن سینٹر اور 25منزلہ جدید آئی ٹی ٹاور بنایا جائے گا۔منصوبے کاسنگ بنیاد وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈاگھا نے رکھا، کراچی ایکسپو سینٹر کی توسیع اور ری ماڈلنگ کو مکمل ماسٹر پلان کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے، ماسٹرپلان نیسپاک نے تیار کیا ہے، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری تجارت نے بتایاکہ منصوبے کو تین مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا جس کے لیے چار سال کا عرصہ درکارہوگا۔

رواں سال دسمبر تک منصوبے کی ڈیزائننگ اور کنٹریکٹ کا اجرا اور دیگر دستاویزی کام مکمل کیاجائے گا۔ جنوری2019سے منصوبے کی تعمیر کا آغاز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں 3 نئے ہالز تعمیر کیے جائیں گے جن کی تکمیل کے بعد پرانے ہالز کو منہدم کرکے نئے ہالز کی تعمیر کاسلسلہ شروع ہوگا۔ایکسپو سینٹر میں 5ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے کثیرالمنزلہ پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ ٹی ڈی اے پی کے دفاتراور انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کے لیے 25منزلہ آئی ٹی ٹاور بھی منصوبے کا حصہ ہے تاکہ تاجروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جاسکے ،اس منصوبے کی تکمیل کی مدت کا دورانیہ5سال مختص کیا گیا ہے جبکہ منصوبے کی 30فیصد لاگت ٹڈاپ برداشت کریگی ۔

تقریب سے سیکرٹری ٹڈاپ انعام اللہ اور نیسپاک کے جنرل منیجرعارف چنگیزی نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ،بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،

متعلقہ عنوان :