چین میں اکیڈیمک فراڈ کے قلع قمع کیلئے سخت قوانین کا اجراء

جمعہ 1 جون 2018 18:02

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) گذشتہ رات شائع ہونے والی نئی ہدایات کے مطابق چین سنگین تعلیمی فراڈ کے مرتکب سکالرئوں کو سزا دینے اور تحقیقات کیلئے ایک دیر پا جواب دہی نظام قائم کریگا،اس نظام کے تحت تعلیمی من گھرٹ اختراع ،غلط بیانی اور ادبی سرقہ کی تیزی سے اور سنجیدہ تحقیقات کی جا ئیگی خواہ مرتکب مجرم کسی دوسرے عہدے پر منتقل ہوا ہو یا ریٹائرڈ ہوا ہو۔

(جاری ہے)

یہ بات چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور سٹیٹ کونسل یا چینی کابینہ کے عمومی دافتر کی طر ف سے جاری کی جانے والے نئے قوانین میں بتائی گئی ہے ۔جرم کی سنگینی کے پیش نظر سزائیں پراجیکٹ کی فنڈنگ کو منسوخ کرنے سے لے کر مجرم کے اعزاز کے خاتمے اور انہیں ترقی یا دیگر تحقیقی عہدوں پر ترقی دینے کی مستقل پابندی تک پر مشتمل ہوں گی،خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے والے اداروں کو بھی سزائیں دی جائیں گی ان کے بجٹ میں کمی کی جائے گی یا ان کے بجٹ میں کمی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :