چائے کی درآمداتمیں دس ماہ کے دوران 9.04 فیصداضافہ

جمعہ 1 جون 2018 20:14

چائے کی درآمداتمیں دس ماہ کے دوران 9.04 فیصداضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) رواں مالی سال کی10مہینوں میں ملک میں چائے کی درآمدات میں 9.04 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک پاکستان نے چائے کی درآمدات پر492.982 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.04 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے 10مہینوں میں پاکستان نے چائے کی درآمدات پر452.11 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :