لیڈز ٹیسٹ: بطور کپتان سرفراز پہلی بار ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب

امتیاز احمد مرحوم حنیف محمد، مرحوم وسیم باری ،راشد لطیف اور معین خان کے بعد سرفراز احمد بحیثیت وکٹ کیپر قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے چھٹے وکٹ کیپر کپتان ہیں

جمعہ 1 جون 2018 21:52

لیڈز ٹیسٹ: بطور کپتان سرفراز پہلی بار ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) لیڈز میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد پہلی بار ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ 31 سالہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کا بطور کپتان پانچ ٹیسٹ میچز میں یہ پہلا ٹاس تھا جو کہ ان کے حق میں آیا امتیاز احمد مرحوم حنیف محمد، مرحوم وسیم باری ،راشد لطیف اور معین خان کے بعد سرفراز احمد بحیثیت وکٹ کیپر قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے چھٹے وکٹ کیپر کپتان ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سرفراز احمد اب تک چار ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔ وہ سری لنکا کے خلاف دو،آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ایک ایک مرتبہ ٹاس ہارے۔بطور کپتان مرحوم امتیاز احمد نے پاکستان کے لیے چار ٹیسٹ کھیلے اور تمام میں ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوئے جب کہ کپتان کی حیثیت سے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 13 ٹیسٹ میچز میں قیادت کے فرائض معین خان نے انجام دیے۔ کامیابیوں کے معاملے میں معین خان اور راشد لطیف بطور وکٹ کیپر کپتان ہم پلہ رہے ہیں کیوں کہ دونوں نے چار چار ٹیسٹ میچز جیتے ہیں۔۔