اللہ کی رہ پر خرچ کرنا بہترین عمل ہے، ڈپٹی کمشنر نارووال

جمعہ 1 جون 2018 22:31

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) اللہ کی رہ پر خرچ کرنا بہترین عمل ہے لہذا ہم سب کو نیکی اور اللہ کی راہ پر دل کھول کر خرچ کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نارووال علی عنان قمر نے معروف گورمے بیکرز کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال کو فری2عدد ایمبولینس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری،ایم ایس ڈاکٹر یونس و دیگر افسران کے علاوہ گورمے بیکرز کے مینیجر شکیل احمد اور ان کا سٹاف بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کو بتایا کہ گورمے بیکرز کا الگ سے ڈیسک بنایا گیا ہے جہاں پر خدانخواستہ ڈیڈ باڈیزیا سیریس مریض کو پورے پنجاب اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں غریب و مستحق لوگوں کو فری سہولیات میسر ہونگی ،گورمے بیکرز پہلے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال میںمریضوں کو فری کھانا تقسیم کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں یہ ادارہ اسی طرح عوام کی فلاح و بہود کے لئے کام کرتا رہے گا۔اس سلسلہ میں میں گورمے بیکرز کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںبعد ازاں ڈپٹی کمشنر نارووال نے گورمے بیکرز کے مینجر شکیل احمد کوکو تعریفی سند بھی دی۔

متعلقہ عنوان :