دھر نا سیاست اور سازشی عناصر کو شکست دیں گے، ملک پرویز حیدر

جمعہ 1 جون 2018 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجا ب کونسل کے ممبر ملک پرویز حیدر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملک اور قوم کی خدمت ہے آئندہ عام انتخابات میں عوام خدمت کی سیاست کر نیوالوں کو ایک بار پھر موقع دینگے دھر نا سیاست اور سازشی عناصر ما ضی کا قصہ بن چکے ہیں آنیوالا دور بھی مسلم لیگ (ن) کا ہی ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار تقریب سے خطاب کے دوران کیا ملک پرویز حیدر نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کی گمشدگی اور غفلت کی وجہ سے راولپنڈی مسائلستا ن بنا ہو ا ہے چٹیاں ہٹیاں میں موجود واحد فلٹریشن پلانٹ عدم توجہ کی وجہ سے بند پڑ ا ہے اہلیان علاقہ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو بھر پوراحتجاج کرینگے