40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 جون 2018 22:29

40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم جون کو پشاور میں  40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہوئی جس کے بعد نتائج کا بھی اعلان کردیا گیا۔ مذکورہ قرعہ اندازی نمبر 74 تھی جو پشاور میں منعقد ہوئی۔ پشاور میں منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں پرائز بانڈ نمبر 680868 پہلے انعام ساڑھے 7 کروڑ کا حقدار قرار پایا۔

(جاری ہے)

جبکہ پرائز بانڈ نمبر 164758, 250209 اور 344250 دوسرا انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسرے انعام کی کل رقم ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ تیسرا انعام 5 لاکھ روپے ہے جسے سینکروں خوش نصیب حاصل کرنے میں کایاب رہے۔ جبکہ 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 3 ستمبر 2018 کو ہوگی۔ مکمل پرائز بانڈز لسٹ کو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

متعلقہ عنوان :