وفاقی وزارت ہیومن رائٹس کے زیراہتمام انسانی حقوق پالیسی فریم ورک پر ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 1 جون 2018 23:32

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) وفاقی وزرات ہیومن رائٹس کے ریجنل آفس کوئٹہ کے زیر اہتمام انسانی حقوق پالیسی فریم ورک پر ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔جسکی صدرات منسٹری آف ہیومن رائٹس کے ڈائریکڑ جنرل ملک کامران اعظم نے کی ۔ورکشاپ میں بلو چستان کے سوشل سیکٹر کے نمائندگان اور این جی اوز کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر کوئٹہ سمیت بلو چستان کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین کو انسانی حقوق سے متعلق آگاہی دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پرغور کیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل ہیومن رائٹس ملک کامران اعظم نے اس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ،ورکشاپ میں ڈائریکٹر ہیومن رائٹس اسلام آباد کاشف کمال ،ڈائریکٹر اسلام آباد این سی ایس ڈبلیوکے علاوہ پروگرام آفیسر میڈیم نشاط ،لاء آفیسر منسٹری آف ہیومن رائٹس ،فوزیہ اظہر ڈائریکٹر آف ہیومن رائٹس کو ئٹہ دارو خا ن ،ڈپٹی ڈائریکٹر جہاںآراء تبسم نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں مختلف مسائل جن میں خاص طو ر پر بلو چستان میں آزادی اظہار رائے، خواتین کو انسانی حقوق سے آگاہی کے علاوہ کم عمر ی کی شادی سے خواتین کی صحت پر منفی اثرات اور اس حوالے سے بل کے پاس ہونے میں درپیش رکاوٹوں پر غور کیا گیا۔ورکشاپ میں انسانی حقو ق سے متعلق آگاہی کے حوالے سے میڈیا کے مثبت کردار پر زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :